Monday , December 11 2017
Home / خواتین کا صفحہ / چمکدار، گھنے بالوں کیلئے چند غذائیں

چمکدار، گھنے بالوں کیلئے چند غذائیں

ہم سب ہی چمکتے گھنے بالوں والی ماڈلز کے اشتہارات دیکھنے ہیں جن کی چمک دمک آنکھوں کو چندھیا دیتی ہے اور وہ خواتین جن کے بال صحتمند نہیں ہوتے وہ اس کی خواہش کرنے لگتی ہیں۔
اگرچہ مہنگے کنڈیشنرز، ٹریٹمنٹس اور دیگر پر پیسہ لگانا کوئی برا کام نہیں مگر جو غذا ہم استعمال کرتے ہیں وہ صحتمند بالوں کے راز اپنے اندر چھپائے ہوتی ہے۔ بالوں کے ماہرین کا کہنا ہیکہ ہم میں سے بیشتر خواتین گھنے اور چمکدار بالوں کی خواہشمند ہوتی ہیں جبکہ بالوں کی افزائش اور گرنے ان کی حالت اور معیار کا بڑا انحصار ہمارے جنیز پر ہوتا ہے مگر ہماری زندگیوں کے دیگر عناصر بھی بالوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں جس سے وہ کمزور، خشک اور گرنے لگتے ہیں۔ ان وجوہات میں غذائیت کی کمی، تھائرائیڈک مسائل ہوسکتے ہیں۔ تاہم مچھلی ، پالک ، شکرقندی، اخروٹ اور گاجر کے استعمال سے بالوں کو چمکدار ہموار اور گھنے رکھنے میں مدد مل سکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT