Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / چندا نگر میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

چندا نگر میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد /3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) چندا نگر پولیس حدود میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ پولیس نے علاقہ کے ایک تالاب سے اس شخص کی نعش کو دستیاب کرلیا جس کی عمر 25 تا 30 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق اس شخص پر وزنی پتھر سے حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا گیا اور اس کی نعش کو الاکنڈالہ کے ایرا کنٹلہ میں پھینک دیا گیا ۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT