Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرائن گٹہ اسمبلی حلقہ سے ڈاکٹر قائم خاں کا ادخال پرچہ نامزدگی

چندرائن گٹہ اسمبلی حلقہ سے ڈاکٹر قائم خاں کا ادخال پرچہ نامزدگی

تحریک کی کامیابی جدوجہد کا اصل نصب العین ، جلوس میں سینکڑوں کارکنوں کی شرکت

تحریک کی کامیابی جدوجہد کا اصل نصب العین ، جلوس میں سینکڑوں کارکنوں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : صدر مجلس بچاؤ تحریک ڈاکٹر قائم خاں نے حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا وہ ایم بی ٹی آفس بارکس چندرائن گٹہ سے کارکنان و محبان تحریک کی ریالی کے ساتھ روانہ ہوئے جو فلائی اوور برج چندرائن گٹہ عمر گلشن فنکشن ہال فلائی اوور برج فلک نما سے گذرتی ہوئی ایم آر او آفس بنڈلہ گوڑہ فلک نما پہنچی ، ریالی میں شامل ہر فرد نے ڈاکٹر قائم خاں کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے لیے دعائیں کیں بعد ازاں قائم خان دفتر مجلس بچاؤ تحریک فتح شاہ نگر پہنچے اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک کی کامیابی کے لیے ہر ممکنہ جدوجہد کو اپنا نصب العین بنالیں ۔ اس موقع پر جناب محمد مجید اللہ خاں فرحت ، جناب محمد امجد اللہ خاں خالد کارپوریٹر ، مولوی سید طاہر ، صالح باحمید ، نے بھی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں اور محلوں میں عوام سے ربط کریں اور ایم بی ٹی تحریک کے حق میں ووٹ دینے کی ترغیب دیں ۔۔
یاقوت پورہ اسمبلی حلقہ سے
آج فرحت اللہ خاں کا ادخال پرچہ نامزدگی
٭٭ ترجمان مجلس بچاؤ تحریک جناب محمد مجید اللہ خاں المعروف فرحت خاں 8 اپریل کو حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔ وہ غازی ملت الحاج محمد امان اللہ خاں مرحوم کی مزار پر گل افشانی و فاتحہ خوانی کے بعد دفتر مجلس بچاؤ تحریک چنچل گوڑہ سے ریالی کے ساتھ صبح 10 بجے روانہ ہوں گے ۔ صدر ایم بی ٹی ڈاکٹر قائم خاں ، مولانا سید طاہر ، امجد اللہ خاں خالد کارپوریٹر ، سید مصطفی محمود ، اجمل الدین فاروقی ، الطاف نصیب خاں ، ریالی میں شامل رہیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT