Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرائن گٹہ اور حیدر گوڑہ کے علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن

چندرائن گٹہ اور حیدر گوڑہ کے علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن چارمینار کے بموجب 23 جولائی کو فلک نما برقی فیڈر کے تحت آنے والے چندرائن گٹہ اور حیدرگوڑہ برقی سب اسٹیشنوں کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر صبح 9 تا ایک بجے دن کے درمیان فاروق نگر ، فلک نما ، انجن باولی ، وٹے پلی ، نائس ہوٹل ، علی آباد ، شمشیر گنج ، رویندرا نائک نگر ، چھتری ناکہ ، گولی پورہ ، لال دروازہ ، حمام باولی ، شیوا گنگا نگر ، جنگمٹ ، مسجد لال پاشاہ ، شیواجی نگر ، راجنا باولی ، قادری چمن ، فلک نما پیالیس ، میکل بنڈہ ، لکشمی نگر ، حیدرگوڑہ اور جناپریہ کے علاوہ دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT