Thursday , February 22 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرائن گٹہ حملہ کیس تین ملزمین کی 10 دن کی عبوری ضمانت منظور

چندرائن گٹہ حملہ کیس تین ملزمین کی 10 دن کی عبوری ضمانت منظور

حیدرآباد /10 نومبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد ہائی کورٹ نے چندرائن گٹہ حملہ کیس کے تین ملزمین کو دس دن کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی جیل سے رہائی کا حکم دیا ۔ جسٹس شمیم اختر نے اپنے احکامات میں چرلہ پلی جیل حکام کو حسن بن عمر یافعی ، عبداللہ بن یونس یافعی اور عود بھی یونس یافعی کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے احکام جاری کئے ۔ 29 جون کو نامپلی میٹروپولیٹن کورٹس کے ساتویں میٹروپولیٹن سیشن جج نے رکن اسمبلی چندرائن گٹہ کے حملے کیس میں مذکورہ تین ملزمین کو قصوروار پائے جانے پر دس سال کی سزا سنائی تھی جب کہ محمد بن عمر یافعی اور کے بڑے بھائی یونس بن عمر یافعی اور دیگر کو باعزت بری کردیا تھا ۔ نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف سزا یافتہ ملزمین نے ہائی کورٹ میںاپیل داخل کی تھی جو زیر التوا ہے ۔ اسی دوران کیس میں برات حاصل کرنے والے یونس بن عمر یافعی کی طویل عرصہ سے صحت متاثر ہے ۔ حالیہ دنوں طبیعت تشویشناک ہونے کے سبب انہیں ملک پیٹ میں واقع ایک کارپوریٹ دواخانہ میں شریک کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں ۔ خرابی صحت کی بنیاد پر حسن یافعی ، عبداللہ یافعی اور عود یافعی نے عبوری ضمانت منظور کرنے کی درخواست کی تھی جسے ہائی کورٹ نے قبول کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا ۔

TOPPOPULARRECENT