Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / چندرائن گٹہ حملہ کیس میں برا ت کے خلاف اپیل

چندرائن گٹہ حملہ کیس میں برا ت کے خلاف اپیل

محمد پہلوان اور دیگر افراد کو ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹس
حیدرآباد ۔ 24جولائی ( سیاست نیوز) حیدرآباد ہائیکورٹ نے چندرائن گٹہ حملہ کیس میں ملزمین کی برات اور ان کی سزا میں اضافہ کے تعلق سے پولیس کی جانب سے داخل کی گئی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے آج محمد پہلوان اور دیگر افراد کو نوٹس جاری کیا ۔ جاریہ ماہ محکمہ قانون کی جانب سے دو جی اوز جاری کئے گئے تھے جس میں29جون کو ساتویں ایڈیشنل میٹرو پولیٹن سیشن جج ڈاکٹر سی سرینواس راؤ کی جانب سے چندرائن گٹہ حملہ کیس میں محمد پہلوان اور دیگر 9ملزمین کو باعزت بری کرنے اور 4ملزمین کی 10سال کی سزائے قید کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی اپیل دائر کرنے کی پولیس کو اجازت دی گئی تھی ‘ جس کے نتیجہ میں 20جولائی کو حیدرآباد پولیس نے ہائیکورٹ میں اپیل داخل کی تھی جس کی سماعت آج دو رکنی ججس کی بنچ جسٹس سی وی ناگرجنا ریڈی اور جسٹس جے اوما دیوی کے اجلاس پر ہوئی ۔ پبلک پراسکیوٹر کی بحث کے بعد ہائیکورٹ نے کیس کے تمام ملزمین کو نوٹس جاری کیا ہے ۔پولیس کی جانب سے داخل کی دونوں اپیلوں کی سماعت دو رکنی ججس کی بنچ پر کی جائے گی اور عنقریب محمد پہلوان کی جانب سے بھی ان کے وکیل اپنا موقف پیش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT