Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / چندرائن گٹہ حملہ کیس کے تمام ملزم حاضر عدالت

چندرائن گٹہ حملہ کیس کے تمام ملزم حاضر عدالت

حیدرآباد۔/10مئی، ( سیاست نیوز) چندرائن گٹہ حملہ کیس کی سماعت کے دوران آج عدالت میں اس کیس کے تمام ملزم حاضر عدالت ہوئے جس پر جج نے انہیں 121صفحات پر مشتمل 517 سوالات کا ایک سوالنامہ حوالے کیا۔ وکلائے دفاع نے سوالنامہ کی خانہ پُری کی جس کے بعد عدالت کی کارروائی کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ ساتویں ایڈیشنل میٹرو پولیٹن سیشن جج نے سی آر پی سی کی دفعہ 313 کے تحت یہ سوالنامہ حوالے کیا جبکہ کیس کی سماعت اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ آج صبح سخت سیکوریٹی کے درمیان اس کیس کے 14 ملزمین محمد بن عمر یافعی المعروف محمد پہلوان، حسن بن عمر یافعی عرف حسن پہلوان، عبداللہ بن یونس یافعی، عود بن یونس یافعی، یونس بن عمر یافعی، عیسیٰ یافعی، یحییٰ یافعی، فیصل بن احمد یافعی، فضل بن احمد یافعی، بہادر علی خان عرف منور اقبال، عفیف یافعی، محمد بن سالم وہلان، سیف یافعی اور محمد عامر کو چرلہ پلی جیل سے نامپلی کریمنل کورٹ لایا گیا جہاں پر عدالت کی کارروائی کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT