Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / چندرائن گٹہ میں ایک شخص پر قاتلانہ حملہ

چندرائن گٹہ میں ایک شخص پر قاتلانہ حملہ

حیدرآباد ۔ 13 مئی ۔ ( سیاست نیوز ) چندرائن گٹہ عمر ہوٹل کے روبرو کل رات دیر گئے ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کرکے اُسے زخمی کردیا گیا ۔ انسپکٹر چندرائن گٹہ مسٹر راما راؤ نے بتایا کہ 30 سالہ محمد عنایت ساکن حافظ بابا نگر کل رات دیر گئے زخمی حالت میں پایا گیا۔ مقامی عوام نے اُسے خون میں لت پت دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے کارروائی کرت

حیدرآباد ۔ 13 مئی ۔ ( سیاست نیوز ) چندرائن گٹہ عمر ہوٹل کے روبرو کل رات دیر گئے ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کرکے اُسے زخمی کردیا گیا ۔ انسپکٹر چندرائن گٹہ مسٹر راما راؤ نے بتایا کہ 30 سالہ محمد عنایت ساکن حافظ بابا نگر کل رات دیر گئے زخمی حالت میں پایا گیا۔ مقامی عوام نے اُسے خون میں لت پت دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اُسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیاجہاں پر وہ زیرعلاج ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد عنایت کے گلے پر ضربات لگائے گئے جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ چندرائن گٹہ پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔

TOPPOPULARRECENT