Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / چندرائن گٹہ میں دو سارقین گرفتار

چندرائن گٹہ میں دو سارقین گرفتار

لاکھوں روپئے کا مسروقہ مال ضبط ، چچا کے مکان میں سرقہ کا شاخسانہ
حیدرآباد ۔ /21 جولائی (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ پولیس نے دو سارقین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 9 لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر بابو راؤ نے بتایا کہ 20 سالہ محمد نور الدین نے اپنے ایک ساتھی 29 سالہ سید مظفر کی مدد سے اپنے چچا محمد بشیرالدین ساکن جی ایم کالونی کے مکان میں مئی سال 2015 ء کو طلائی زیورات کا سرقہ کیا تھا اور اس نے دوبارہ جاریہ ماہ ایک اور سرقہ کی واردات انجام دی ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر چندرائن گٹہ مسٹر پی شنکر نے شبہ کی بنیاد پر محمد نورالدین کو حراست میں لیکر تفتیش کی جس میں اس نے یہ انکشاف کیا کہ اسی نے اپنے چچا کے مکان میں دو مرتبہ سرقہ کیا تھا ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضے سے 27 تولے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے جن کی مالیت 9 لاکھ بتائی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT