Tuesday , December 11 2018

چندرائن گٹہ میں ڈاکٹر قائم خاں کا پیدل دورہ

عوام سے ملاقات ، ایم بی ٹی کو ووٹ دینے کی اپیل

عوام سے ملاقات ، ایم بی ٹی کو ووٹ دینے کی اپیل
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے مجلس بچاؤ تحریک کے امیدوار و صدر مجلس بچاؤ تحریک ڈاکٹر قائم خاں نے حلقہ چندرائن گٹہ کے مختلف علاقوں بشمول روف نگر ، مصطفی نگر ، ریاست نگر ، یسین صاحب کا باغ کے علاوہ دیگر علاقوں کا تفصیلی پیدل دورہ کرتے ہوئے مقامی عوام کے بلدی ، برقی اور آبرسانی مسائل کا جائزہ لیا ۔ ڈاکٹر قائم خاں کا مقامی عوام نے والہانہ خیر مقدم کرتے ہوئے مجلس بچاؤ تحریک سے اپنی وابستگی کا ثبوت دیا ۔ ڈاکٹر قائم خاں سے کہا کہ وہ اس مرتبہ نہ صرف چندرائن گٹہ علاقہ میں تبدیلی لائیں گے بلکہ تحریک کے دیگر علاقوں میں موجود اراکین کو منتخب کرنے کے لیے مقامی عوام میں شعور بیداری عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈاکٹر قائم خاں نے مقامی عوام سے اپیل کی کہ وہ عوامی خدمت گذار کے فرق کو محسوس کرتے ہوئے اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جوش سے نہیں بلکہ ہوش سے رائے دہندوں کو کام لینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خواتین کو گھروں میں سمجھائیں کہ انہیں ٹی وی TV کے نشان پر اپنا بٹن دباتے ہوئے قوم و ملت کے حقیقی نمائندوں جو کہ بلا لحاظ مذہب و ملت عوام کے درمیان میں رہا کرتے ہیں انہیں بھاری اکثریت سے منتخب کروائیں ۔ ڈاکٹر قائم خاں کے دورہ میں عبدالسلیم ، سید غوث ، سید احمد ، عبداللہ ، عبدالستار ، مسعود احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT