Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرائن گٹہ میں ڈاکٹر قائم خاں کی انتخابی ریالی، سینکڑوں عوام کا خیرمقدم

چندرائن گٹہ میں ڈاکٹر قائم خاں کی انتخابی ریالی، سینکڑوں عوام کا خیرمقدم

حیدرآباد 13 اپریل (راست) حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے مجلس بچاؤ تحریک کے امیدوار و صدر پارٹی ڈاکٹر قائم خان کی انتخابی ریالی کا آغاز ٹھیک 10 بجے دن حافظ بابا نگر سے کیا گیا۔ ہزاروں کی تعداد میں مجلس بچاؤ تحریک کے قائدین و کارکن موٹر سیکلوں پر ایم بی ٹی پرچم تھامے ہوئے ریالی میں شرکت کی۔ ڈاکٹر قائم خان کھلی جیپ میں سوار تھے۔ ان کے ہمر

حیدرآباد 13 اپریل (راست) حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے مجلس بچاؤ تحریک کے امیدوار و صدر پارٹی ڈاکٹر قائم خان کی انتخابی ریالی کا آغاز ٹھیک 10 بجے دن حافظ بابا نگر سے کیا گیا۔ ہزاروں کی تعداد میں مجلس بچاؤ تحریک کے قائدین و کارکن موٹر سیکلوں پر ایم بی ٹی پرچم تھامے ہوئے ریالی میں شرکت کی۔ ڈاکٹر قائم خان کھلی جیپ میں سوار تھے۔ ان کے ہمراہ بزرگ قائد مولانا سید طاہر، صالح باحمید، سید احمد کے علاوہ دیگر قائدین سوار تھے۔

جبکہ 2 اور 4 پہیوں والی گاڑیوں میں ہزاروں نوجوان و ضعیف العمر اصحاب ریالی میں شرکت کرتے ہوئے حافظ بابا نگر سے ریالی براہ عمر ہوٹل، مسجد صدیق اکبر، کمیونٹی ہال، سن رائزنگ اسکول سے براہ مسجد حرمین سے عمر کالونی، نعیم کرانہ اسٹور، ارنا گرامر اسکول، فرح ہائی اسکول سے ہوتے ہوئے امان ہاسپٹل پہونچ کر اختتام کو پہونچی۔ ڈاکٹر قائم خان امیدوار حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ ایم بی ٹی نے ریالی کے اختتام پر مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ پرانا شہر کئی ایک مسائل کا شکار ہے۔ حد تو یہ ہوگئی کہ عوامی منتخب نمائندے کچرے کی نکاسی کیلئے کنٹراکٹروں سے رشوت حاصل کررہے ہیں جس کی وجہ سے کنٹراکٹرس مہینوں تک صفائی پر توجہ نہیں دی جاتی۔ ڈاکٹر قائم خان نے کہاکہ غازی ملت الحاج محمد امان اللہ خان مرحوم نے حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ میں جو ترقیاتی کام انجام دیئے انھیں برقرار رکھنے کی سخت ضرورت ہے۔

اس لئے ضروری ہے کہ ایم بی ٹی کے امیدوار کو نہ صرف حلقہ چندرائن گٹہ بلکہ دیگر اسمبلی حلقوں سے جہاں جہاں بھی ایم بی ٹی امیدوار مقابلہ میں حصہ لے رہے ہیں وہاں سے اُنھیں بھاری اکثریت سے منتخب کریں اور ساتھ ہی ساتھ حلقہ حیدرآباد لوک سبھا سے بھی ایم بی ٹی امیدوار کو کامیابی سے ہمکنار کروائیں۔ ڈاکٹر قائم خان کی موٹر سیکل ریالی کا مقامی عوام کی جانب سے جگہ جگہ خیرمقدم و استقبال کیا گیا۔ نوجوان فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے پرجوش مظاہرہ کررہے تھے۔ تو دوسری جانب خواتین اپنے مکانوں کے بالائی حصوں سے اپنے قائد ڈاکٹر قائم خان کی جھلک دیکھنے کے لئے انتظار کرتی ہوئی دکھائی دی۔ ریالی میں عبدالعلیم، محمد غوث، ستار سیٹھ، محمد صادق، مسعود احمد کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں محبان تحریک چلچلاتی دھوپ میں ریالی میں شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT