Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / چندرائن گٹہ میں کمسن طالب علم کا اغواء

چندرائن گٹہ میں کمسن طالب علم کا اغواء

حیدرآباد /23 ستمبر ( سیاست نیوز ) چندرائن گٹہ کے علاقہ اندرا نگر سے آج ایک لڑکے کا اغواء کرلیا گیا ۔ نامعلوم افراد 10 سالہ کروناکر کو موٹر سائیکل پر لیکر فرار ہوگئے ۔ انسپکٹر پولیس چندرائن گٹہ راما راؤ نے بتایا کہ کروناکر جو چوتھی جماعت میں زیر تعلیم تھا اور اپنے بھائی اور بہن کے ساتھ اسکول جارہا تھا ۔ شام میں اس کی والدہ کو ایک اجنبی فون پر اطلاع دی گئی کہ اس کا بیٹا ان کے قبضہ میں ہے ۔ جس کے بعد پریشان حال والدین نے اسکول سے ربط قائم کیا ۔ جس پر پتہ چلاکہ ان کا بیٹا اسکول نہیں پہونچا تھا اور ایک شخص نے دو اجنبی افراد اسے اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر لے جارہے تھے ۔ پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور کروناکر کے افراد خاندان کو طلب کرتے ہوئے تحقیقات کر رہی ہے ۔ کروناکر کا والد ڈی ایم آرایل میں عارضی ملازم ہے اور اس بچہ کی والدہ رضا کار تنظیم میں کام کرتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT