Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرائن گٹہ پوسٹ آفس کی تبدیلی کی مخالفت

چندرائن گٹہ پوسٹ آفس کی تبدیلی کی مخالفت

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : شیخ عبدالرحمن باوزیر ، روی اور راجو سماجی کارکنوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ حیدرآباد کے پوسٹ آفس کے ذمہ داروں نے چندرائن گٹہ پوسٹ آفس کو اچانک تبدیل کر کے بنڈلہ گوڑہ جیسی چھوٹی سی بستی میں قائم کردیا چندرائن گٹہ پوسٹ آفس کی اچانک تبدیلی کی وجہ سے پہاڑی شریف ، شاہین نگر ، ایرہ کنٹہ ، صلالہ ، بارکس ، بالاپور ، ینکٹا پور اور کیشوگیری کی عوام کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے شہر حیدرآباد کے پوسٹ ماسٹر جنرل کے علاوہ دیگر اعلی عہدیداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ چندرائن گٹہ پوسٹ آفس کو جو بنڈلہ گوڑہ میں کیا گیا برانچ کو بارکس میں قائم کریں۔۔

TOPPOPULARRECENT