Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / چندرائن گٹہ کیس ‘ اے سی پی پر جرح جاری

چندرائن گٹہ کیس ‘ اے سی پی پر جرح جاری

حیدرآباد 4 اپریل (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ حملہ کیس کی سماعت آج بھی جاری رہی اور مسلسل ساتویں دن بھی سابقہ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سنتوش مسٹر شیخ اسمٰعیل پر جرح جاری رہا۔ اُنھوں نے بتایا کہ کیس کے گواہ نمبر ایک منصور عولقی نے میرے سامنے یہ بیان دیا کہ محمد پہلوان کے بڑے بھائی یونس بن عمر یافعی نے اکبرالدین اویسی کے ساتھ بحث و تکرار کی اور اُنھوں نے رکن اسمبلی کو سنگین نتائج کا انتباہ دیا اور انھوں نے کہاکہ پہلوان کا خاندان اکبرالدین اویسی کو دبوچ لینے کی کوشش کررہا ہے۔ منصور عولقی نے مسٹر اسمٰعیل کو یہ بتایا تھا کہ جس وقت اویسی ہاسپٹل میںزیرعلاج تھے یادیا نامی پولیس عہدیدار کو واقعہ سے متعلق تمام تفصیلات بیان کیں۔ مسٹر اسمٰعیل نے بتایا کہ کیس کے پانچ گواہوں کے اُنھوں نے بیانات قلمبند کئے اور لیاپ ٹاپ میں تفصیلات کا اندراج کیا۔ کیس کی سماعت کو جج نے کل تک کے لئے ملتوی کردیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT