Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرائن گٹہ کی عوام اس مرتبہ سیاسی شعور کا مظاہرہ کریں،ڈاکٹر قائم خاں کا جلسہ سے خطاب

چندرائن گٹہ کی عوام اس مرتبہ سیاسی شعور کا مظاہرہ کریں،ڈاکٹر قائم خاں کا جلسہ سے خطاب

حیدرآباد 20 اپریل (پریس نوٹ) چندرائن گٹہ کے رائے دہندے اس مرتبہ اپنے سیاسی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے انقلاب برپا کریں گے۔ حق کے مقابل باطل کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مفادات کی خواہش کرنے والوں کے پاس مقاصد نہیں ہوتے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مجلس بچاؤ تحریک ڈاکٹر قائم خان امیدوار مجلس بچاؤ تحریک حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ نے کل شام ع

حیدرآباد 20 اپریل (پریس نوٹ) چندرائن گٹہ کے رائے دہندے اس مرتبہ اپنے سیاسی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے انقلاب برپا کریں گے۔ حق کے مقابل باطل کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مفادات کی خواہش کرنے والوں کے پاس مقاصد نہیں ہوتے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مجلس بچاؤ تحریک ڈاکٹر قائم خان امیدوار مجلس بچاؤ تحریک حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ نے کل شام عیدی بازار میں پرہجوم انتخابی جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ آج مسلم قیادت کا دعویٰ کرنے والے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ملت اسلامیہ کو گمراہ کررہے ہیں۔ اس بار انتخابات میں چندرائن گٹہ کی عوام کا فیصلہ تاریخ ساز ہوگا۔ ڈاکٹر قائم خان نے کہاکہ دولت اور اقتدار کے نشہ میں مخالفین تحریک اپنا توازن کھوچکے ہیں اور نچلی سطح کی تقاریر کرتے ہوئے اپنے کردار اور اوصاف کا ثبوت دے رہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ پانچ سالوں میں صرف ایک بار نظر آنے والے یہ سیاسی مینڈک کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔ اب کے پروپگنڈے و ہتھکنڈے چلنے والے نہیں ہیں۔ ڈاکٹر قائم خان نے حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ میں غازی ملت کی نمائندگی پر کئے گئے ترقیاتی کاموں کی طویل فہرست پیش کی جس میں قابل ذکر عیدی بازار علاقہ میں سٹ ون ٹیلرنگ سنٹر خواتین کیلئے، نوجوانوں کیلئے ال امان جم جو عصری ساز و سامان پر مشتمل تھا، بچوں کے لئے اسکول کے قیام کا ذکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT