Wednesday , January 17 2018
Home / جرائم و حادثات / چندرائن گٹہ کے بیوٹی پارلر میں اچانک آگ لگنے سے سنسنی

چندرائن گٹہ کے بیوٹی پارلر میں اچانک آگ لگنے سے سنسنی

حیدرآباد ۔ /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ میں واقع ایک بیوٹی پارلر میں اچانک آگ لگنے سے سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ نیو فیشن بیوٹی پارلر جو دوسری منزل پر واقع ہے آج شام 6 بجے اچانک آگ لگ گئی ۔ بیوٹی پارلر سے دھواں نکلتا ہوا دیکھ کر مقامی عوام نے پولیس کو اطلاع دی اور وہاں پر ایک فائر انجن بھی طلب کرلیا گیا تھا ۔ کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ واقعہ پیش آیا ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT