Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرائن گٹہ کے مندر میں نریندر مودی کے بھائی کی پوجا

چندرائن گٹہ کے مندر میں نریندر مودی کے بھائی کی پوجا

حیدرآباد ۔14 ۔ اپریل (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی پراہلاد مودی نے آج شہر حیدرآباد پہنچ کر یہاں کی ایک مندر میں پوجا میں شرکت کی۔ پراہلاد مودی جو کل ہند فیر پرائز شاپس ڈیلرس اسوسی ایشن (راشن کی دکانات) کے نائب صدر ہیں، حیدرآباد کے جیوتی دھر سنگھ عرف سونو بھائی کی دعوت پر آج یہاں پہنچ کر چندرائن گٹہ کمہارواڑی میں واقع کیشو گری مندر میں منعقدہ پوجا پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے آندھراپردیش اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے فیر پرائز شاپس ڈیلرس سے تبادلہ خیال کیا اور بعد ازاں دوپہر کے کھانے کے بعد وہ تاج فلک نما ہوٹل روانہ ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ کل پراہلاد مودی پرانے شہر چارمینار سے متصل بھاگیہ لکشمی مندر اور لال دروازہ مہانکالی مندر میں منعقد ہونے والے پوجا پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پراہلاد مودی شہر میں آمد پر پولیس نے اس موقع پر معمولی بندوبست کیا تھا کیونکہ یہ خانگی دورہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT