Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرائن گٹہ گریڈ سپریٹر کی انر رنگ روڈ تک توسیع

چندرائن گٹہ گریڈ سپریٹر کی انر رنگ روڈ تک توسیع

ٹرافک بہاؤ کم کرنے اقدام ، جی ایچ ایم سی کی ماہرین سے بات چیت

ٹرافک بہاؤ کم کرنے اقدام ، جی ایچ ایم سی کی ماہرین سے بات چیت
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( ایجنسیز ) : جی ایچ ایم سی حکام نے چندرائن گٹہ کراس روڈ پر موجود گریڈ سپریٹر کو ٹرافک بہاؤ میں آسانی پیدا کرنے کی غرض سے بارکس چوراہا ، کندیکل گیٹ اور انر رنگ روڈ تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی حکام نے ماہرین کو طلب کرتے ہوئے تفصیلی پراجکٹ رپورٹس تیار کرنے اور گریڈ سپریٹر کے بہتر متبادل کے لیے تجاویز پیش کرنے کی خواہش کی ۔ بتایا گیا ہے کہ یہاں فلائی اوور میں زیر زمین راستے کے لیے مختلف تعمیری طریقہ کار جیسے پری فیریکشن ، پی ایس سی یا میج باکس کو اپنایا جائے گا ۔ جی ایچ ایم سی ذرائع نے بتایا کہ مناسب گریڈ سپریٹر اسکیم پر اسٹڈی جاری ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ یہاں سروے کے بعد دو متبادل تجاویز پیش کی جاچکی ہے ۔ اور ان کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا جارہا ہے ۔ قبل ازیں جی ایچ ایم سی اس مقام پر زیر زمین راستہ کی تجویز رکھتی تھی تاہم منتخبہ نمائندوں نے اس پر اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ اس سے 70 تا 80 عمارتوں کو یہاں سے ہٹانا پڑے گا ۔ بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی کنٹراکٹ حوالے کیا جائے گا ماہرین پراجکٹ کو پیش آنے والے ٹکنیکل اور مالیتی امور پر اور معینہ مدت پر جی ایچ ایم سی تبادلہ خیال کرے گی ۔بتایا گیا کہ کنسلٹنٹ مناسب ایجنسیوں کی جانب سے منظورہ کام پر پراجکٹ تیاری کا کام کو حاصل کریں گے اور اعلیٰ حکام کو رپورٹ پیش کریں گے ۔ کنسلٹنٹ مختلف ایجنسیوں کی جانب سے منظورہ کاموں کو حاصل کرنے کے بعد جو بھی کام ضروری ہوگا انجام دیں گے اور کوئی ترمیم کی ضرورت ہو تو کریں گے جبکہ کنسلٹنٹ کام کے معیار اور صحیح کام کے لیے ذمہ دار ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT