Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرائن گٹہ ۔ایل بی نگر کو میٹرو ریل سے مربوط کرنے کی ہدایت

چندرائن گٹہ ۔ایل بی نگر کو میٹرو ریل سے مربوط کرنے کی ہدایت

پراجکٹ کو شہریوں اور سیاحوں کیلئے سہولت بخش بنانے حکام کو چیف منسٹر کا مشورہ

پراجکٹ کو شہریوں اور سیاحوں کیلئے سہولت بخش بنانے حکام کو چیف منسٹر کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج یہاں کہا کہ میٹرو ریل ، صرف حیدرآباد میں مقیم افراد کیلئے ہی نہیں بلکہ ریل اور طیاروں کے ذریعہ سفر کرنے والے مسافرین اور دیگر سیاحوں کیلئے بھی فائدہ مند اور قابل استعمال ہونا چاہئے ۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری ایک صحافتی اعلامیہ کے مطابق مسٹر کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) نے شہر میں جاری میٹرو ریل کے کاموںکاجائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑے ریلوے اور بس اسٹیشنوں سے سفر کرنے والے مسافرین کیلئے بھی میٹرو ریل دستیاب ہوناچاہئے ۔ کے سی آر نے اپنے اس احساس کا اظہار کیا کہ میٹرو ریل پراجکٹ کیقبل ازیں تزائین کرنے والوں نے حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کو نظر انداز کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ریل کو فلک نما اور رائے درگم علاقوں سے مربوط کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ریل کا کام مارچ 2012 ء میں شروع ہوا تھا جو توقع کے مطابق جاری ہے۔ اپریل 2017 ء تک اس کی تکمیل مقرر ہے۔ انہوں نے میٹرو ریل پراجکٹ کو رعایتی شرحوں پر برقی کی سربراہی سے اتفاق کیا۔ ریاستی حکومت نے اس پراجکٹ کیلئے 2000 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ کے سی آر نے میٹرو ریل پراجکٹ کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ریاستیپولیس سے سود لیںاور پولیس عہدیداروں سے مشاورت کے ساتھ سیکوریٹی کی حکمت عملی تیارکریں۔ انہوں نے دہلی میٹرو ریل حکام کی طرف سے اختیار کردہ سیکوریٹی طریقہ کار پر عمل آوری کی تجویز بھی پیش کی۔ این ایس ایس کے مطابق میٹرو پراجکٹ پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں کے سی آر نے ہدایت کی کہ متعلقہ عہدیدار ایل بی نگر اور چندرائن گٹہ راہداری کو مربوط کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔ علاوہ ازیں املی بن اور جوبلی بس اسٹیشنوں کے علاوہ سکندرآباد و دیگر اہم ریلوے اسٹیشنوں کو بھی میٹرو ریل سے مربوط کیا جائے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT