Tuesday , December 11 2018

چندرابابومنٹل ہیں ‘ٹی آر کے جلسہ میں کے سی آر کا ریماک

حیدرآباد ۔ 25 ؍ نومبر ( پی ٹی آئی) تلنگانہ میں انتخابی مہم کے دوران سیاسی قائدین کے ایک دوسرے پر کئے جانے والے لفظی حملے آج نچلی سطح پر پہونچ گئے ۔ جب چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے اپنے آندھراپردیش کے ہم منصب اور تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرابابونائیڈو کو ’منٹل‘ قرار دیا ۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے صدر آج ضلع وقارآباد کے پرگی ٹاون میں انتخابی جلسہ سے مخاطب تھے کے سی آر نے کہا کہ چندرابابونائیڈو کو میں منٹل کہتا ہوں ۔ لیکن کیوں ؟ وہ اس لئے کہ ایک مرتبہ انہوں نے کہاکہ ’’ بکریوں پر پابندی لگا دی جائے کیونکہ جنگلات کو بکریوں کی چراگاہوں میں تبدیل ہونے سے بچایا جاسکے ۔ بکری کی نسلی کب وجود میں آئی اور وہ (چندرابابونائیڈو) کب پیدا ہوئے ۔ بکری پر پابندی لگانے والے آپ کون ہوتے ہو‘‘ ؟ بکری تو قدرت کی بنائی اور پیدا کی ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT