Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرابابونائیڈو دورہ جاپان پر روانہ

چندرابابونائیڈو دورہ جاپان پر روانہ

حیدرآباد ۔ /5 جولائی( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابونائیڈو جو گذشتہ شب جاپان کے دورہ پر روانہ ہوئے توقع کی جاتی ہے کہ مسٹر چندرا بابونائیڈو آندھراپردیش ریاست کے نئے صدر مقام ’’امراوتی‘‘ کے سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم جاپان سے ملاقات کرکے خصوصی طور پر مدعو کریںگے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاست آندھراپردیش میں جاپانی صنعتوں کے قیام کو یقینی بنانے اور جاپانی سرماریہ کاروں کو ریاست میں مناسب سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لئے مسٹر چندرابابونائیڈو اپنی ممکنہ کوشش کریں گے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بنایا جاتا ہے کہ مسٹر این چندرابابونائیڈو کی زیر قیادت وفد جاپان پہنچ چکا ہے ۔ اس وفد میں ریاستی وزراء وائی راما کرشنوڈو ‘ وزیر فینانس بی نارائینا ‘ وزیر بلدی نظم و نسق کے علاوہ بعض اعلی عہدیدار بھی شامل ہیں ۔ آندھراپردیش چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو کے سہ روزہ دورہ جاپان کے دوران 7 / جولائی بروز پیر کو چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابونائیڈو فیوجی الیکٹرک مسیتو بیشی کارپوریشن مایوکدا ‘ یوکوہاما پورٹ‘ سومیٹومی کارپوریشن ‘ نیکی و دیگر اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے ۔ اور پھر بعدازاں مسٹر چندرا بابونائیڈو اور دیگر رفقاء ہندوستانی سفیر برائے جاپان کے ساتھ دعوت میں شرکت کریں گے ۔ اسی ذرائع نے بتایا کہ 7 جولائی بروز منگل مسٹر چندرابابونائیڈو سافٹ بینکس کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT