Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرابابونائیڈو نے مشہور سیاحتی مقام اراکو وادی کے قریب ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا

چندرابابونائیڈو نے مشہور سیاحتی مقام اراکو وادی کے قریب ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا

حیدرآباد 9اگست ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے آج ضلع وشاکھاپٹنم کے مشہور سیاحتی مقام اراکو وادی کے قریب پدالا بادو گاوں کا دورہ کیا جس کی ذمہ داری انہوں نے لی ہے ۔اس موقع پرچندرابابونائیڈو نے قبائلی ایجنسی کے 22مواضعات پر مشتمل گرام پنچایت کی ترقی کے کام شروع کئے ۔وزیراعلی نے گزشتہ دو سال پہلے پدا لا بادو کے دورہ کے دوران اس گاوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔ترقیاتی کام کے حصہ کے طورپر 48.90کروڑ روپئے کی سی سی روڈ اور اپروچ روڈ 22مواضعات کے لیے منظور کی گئی ۔چندرابابونائیڈو نے اراکو اور پاڈیرو علاقوں کے خصوصی ترقیاتی پیکیج کے تحت 14.66کروڑ روپئے کی لاگت سے دیہی علاقوں کو پینے کے پانی کی سپلائی،پدالاباڈو شینڈی علاقہ میں سہولتوں کے لیے 60لاکھ روپئے مالیت کے کاموں ،پیدماپورم گارڈن میں دو کروڑ روپئے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور کافی ہوز ،آئی ٹی ڈی اے اسٹاف کوارٹرز ، پی ایچ سی کی عمارتوں کا پدابایالو، چنتاپلی کے ہاسٹلس ، سب سنٹر اور داراکونڈا آشرم اسکول کی عمارت کا افتتاح کیا ۔
ہتھیاروں کو غیر قانونی طورپر رکھنے پر ضلع میدک میں چار افراد گرفتار
تین کا اترپردیش سے تعلق
حیدرآباد 9اگست ( سیاست نیوز ) ہتھیاروں کو غیر قانونی طورپر رکھنے پر تلنگانہ کے ضلع میدک میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا جن میں تین کا تعلق اترپردیش سے ہے ۔پولیس نے یہ بات بتائی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سنگاریڈی ڈیویثرن تروپتتنا کے مطابق آج صبح ٹاون کے نواحی علاقہ میں فصل واڑی گاوں کے قریب سنگاریڈی رورل پولیس نے اچانک تلاشی لی اور ہوٹل کے قریب چار افراد کو مشتبہ طور پر جاتے ہوئے دیکھا جس کے بعد ان کو تحویل میں لے لیا گیا اور تلاشی جاری ہے ۔پولیس نے ان کے قبضہ سے دو دیسی ساختہ پستول ، تین گولیاں اور دو چاقو برآمد کئے ہیں۔پولیس نے کہا کہ ملزمین نے ان ہتھیاروں سے دھمکاتے ہوئے امیر افراد سے جبری طور پر رقم کی وصولی کا منصوبہ تیار کیا تھا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ۔واضح رہے کہ تین ماہ پہلے اترپردیش کے دو گروہ کو میدک ضلع سے گرفتار کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT