Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرابابونائیڈو وشاکھاپٹنم میں سات روزہ قیام کے بعد حیدرآباد واپس

چندرابابونائیڈو وشاکھاپٹنم میں سات روزہ قیام کے بعد حیدرآباد واپس

حیدرآباد ؍ وشاکھا پٹنم 19 اکٹوبر (پی ٹی آئی) طوفان ہد ہد سے متاثرہ آندھراپردیش کے شمالی ساحلی اضلاع میں لازمی خدمات کی بڑی حد تک بحالی کے بعد چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو آج حیدرآباد واپس ہوگئے ۔ وہ گذشتہ ایک ہفتہ سے دفتر کلکٹریٹ کے قریب ٹہری ہوئی ایک بس میں کیمپ کرتے ہوئے امداد و بازآبادکاری کی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے تھے ۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ’’میں سات روزہ قیام کے بعد مکمل نہ سہی کسی قدر اطمینان کے ساتھ وشاکھاپٹنم سے آج حیدرآباد روانہ ہو رہا ہوں ۔ حیدرآباد اور دیگر مقامات پر چند اہم پروگراموں میں شرکت کے بعد میں اندرون دو دن صورتحال کی نگرانی کے لئے دوبارہ یہاں پہونچوںگا ‘‘ ۔ اس دورانریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ شعبہ نے طوفان ہد ہد سے مرنے والوں کی تعداد 43 بتائی ہے ۔ اس طوفان سے آندھراپردیش کو ابتدائی تخمینہ کے مطابق 70,000 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔ چندرابابونائیڈو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دیوالی کا تہوار سادگی سے منائے اور صرف دیئے روشن کئے جائیں اور آتش بازی سے گریز کیا جائے ‘ انہوں نے آتش بازی کی اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں کو لائسنس منسوخ کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT