Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرابابونائیڈو کا سہ روزہ دورہ امریکہ مکمل

چندرابابونائیڈو کا سہ روزہ دورہ امریکہ مکمل

حیدرآباد 21اکتوبر (یو این آئی) آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرا بابونائیڈو جو تین ممالک کے دورہ میں مصروف ہیں،اپنا تین روزہ دورہ امریکہ مکمل کرلیا ہے ۔امریکہ کے دورہ کے آخری دن انہوں نے نیویارک میں مختلف اہم شخصیتوں اور سرکردہ تاجروں سے ملاقات کی اور ریاست میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ اپنی کمپنیوں کے یونٹس کے قیام کی ترغیب دی۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے دورہ امریکہ کو کامیاب قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ نئے آندھراپردیش کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع کے نشانہ کے ساتھ تین ممالک کا وہ دورہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیویارک میں بینک آ ف امریکہ کے افسروں کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے مواقع سے ان کو واقف کروایا گیا۔انہوں نے کہاکہ پہلے دن شکاگو کاد ورہ کیا گیا ۔شکاگو میں ہندوستانیوں کی جانب سے چلائی جارہی 70کمپنیوں نے ریاست میں اپنے یونٹس کے قیام میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی 8000ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ۔ چندرابابونائیڈو نے کہا کہ امریکہ کی لووا یونیورسٹی کے ساتھ یادداشت مفاہمت بھی کی گئی ۔چندرابابونائیڈو آج دبئی کا دورہ کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT