Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرابابونائیڈو کا 25 جون سے دورہ چین

چندرابابونائیڈو کا 25 جون سے دورہ چین

حیدرآباد ۔ 19 جون ( سیاست نیوز)  صدر قومی تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابونائیڈو توقع ہے کہ جاریہ ماہ25 جون کو چین کا دورہ پر روانہ ہوں گے۔ اور مسٹر چندرابابونائیڈو چین پہونچنے کے بعد 26 تا 28 جون چینی میں منعقد ہونے والی عالمی سطح کی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔  اور 30 جون تک  چین میں واقع کیوی جوپراونسی کا  مسٹر چندرابابونائیڈو تفصیلی دورہ کریں گے ۔  اور مختلف امور ( موضوعات)  پر کیوی جئوپروینسی کے ساتھ آندھراپردیش حکومت  معاہدات دستاویزات کو قطعیت دیں گے۔  چیف منسٹر مسٹر این چندرابابونائیڈو کے قریبی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ مسٹر چندربابو نائیڈو  کے دورہ چین  کا اہم مقصد چین کو سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنا ہے ۔ اس دوران باوثوق ذرائع  کے بتایا کہ چیف منسٹر آندھراپردیش ایک ہفتہ طویل چین کا دورہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT