Wednesday , December 12 2018

چندرابابونائیڈو ہفتہ میں تین دن سیما آندھرا میں رہیں گے

حیدرآباد ۔ 25؍ مئی ( سیاست نیوز) صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر چندرابابونائیڈو چیف منسٹر آندھراپردیش کے عہدے کا حلف لینے کے بعد ہفتہ میں تین یوم آندھراپردیش میں قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مسٹر چندرابابو نائیڈو نے تلگودیشم پارلیمنٹری پارٹی بورڈ کے اجلاس سے دہلی میں خطاب کرتے ہوئے اس بات سے واقف کروایا اور کہا کہ پارٹی قائدین کی کارکردگی

حیدرآباد ۔ 25؍ مئی ( سیاست نیوز) صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر چندرابابونائیڈو چیف منسٹر آندھراپردیش کے عہدے کا حلف لینے کے بعد ہفتہ میں تین یوم آندھراپردیش میں قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مسٹر چندرابابو نائیڈو نے تلگودیشم پارلیمنٹری پارٹی بورڈ کے اجلاس سے دہلی میں خطاب کرتے ہوئے اس بات سے واقف کروایا اور کہا کہ پارٹی قائدین کی کارکردگی عوامی اطمینان کے 80 فیصد تک ہونی چاہئے اور اس کیلئے پارٹی کے قائدین کو چاہئے کہ وہ اپنی سچی لگن و جستجو کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
کر کے عوام کا دل جیتیں ۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ہر ہفتہ عوامی منتخبہ نمائندوں کی طرز کارکردگی کا وہ خود جائزہ لیں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس اجلاس میں تلگودیشم پارلیمنٹری پارٹی بورڈ اجلاس میں مرکزی سے حاصل والے فنڈز کے تعلق سے واقفیت حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ اسی دوران رکن پارلیمان تلگودیشم پارٹی مسٹر این سیوا پرساد نے بتایا کہ قائد تلگودیشم پارلیمنٹری پارٹی کا انتخاب نہیں ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT