Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ’’چندرابابو نائیڈو کرپشن کے برینڈ ایمبیسڈر‘‘

’’چندرابابو نائیڈو کرپشن کے برینڈ ایمبیسڈر‘‘

تلگودیشم حکومت میں کرپشن کی کوئی حد نہیں، روجا کا الزام
حیدرآباد 20 جون (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے این چندرابابو نائیڈو کی زیرقیادت حکومت کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ آندھراپردیش میں برسر اقتدار تلگودیشم حکومت میں کرپشن کی کوئی حد ہی نہیں ہے۔ اخباری نمائندوں سے آج یہاں بات چیت کرتے ہوئے رکن اسمبلی وائی ایس آر کانگریس پارٹی روجا نے یہ بات کہی۔ چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو کو کرپشن کے ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ قرار دیتے ہوئے روجا نے کہاکہ خود چندرابابو نائیڈو کرپشن کی حوصلہ افزائی کرنے میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ نائیڈو اپنے فرزند لوکیش کو راست انتخابات میں مقابلہ کروانے سے گریز کرتے ہوئے پچھلے دو روزہ سے رکن قانون ساز کونسل منتخب کرواکر اپنی وزارت میں شامل کرلیا۔ روجا نے چیف منسٹر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ (نائیڈو) ہمیشہ ذاتی مفادات کو ترجیح دینے کے عادی ہیں اور اپنے مفادات کے حصول کیلئے وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ جس طرح کے حصول اقتدار کیلئے اپنے خسر بانی تلگودیشم پارٹی و آنجہانی سابق چیف منسٹر این ٹی راما راؤ کو تک برداشت نہیں کرسکے بلکہ ان کی پیٹھ میں خنجر گھونپ کر این ٹی راما راؤ کو اقتدار سے بیدخل کرکے خود جمہوریت کی بحالی کے نام پر اقتدار حاصل کرلیا۔ رکن اسمبلی وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے حکومت آندھراپردیش کو حدف ملامت بناتے ہوئے کہاکہ ریاست آندھراپردیش میں عوامی فلاح و بہبود کو فراموش کردیا گیا اور عوامی مسائل کو بھی نظرانداز کردیا گیا۔ روجا نے عوام کو درپیش مختلف مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کے لئے مؤثر و مثبت اقدامات کرنے کا حکومت آندھراپردیش سے مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT