Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرابابو نائیڈو کی آج دہلی روانگی

چندرابابو نائیڈو کی آج دہلی روانگی

حیدرآباد۔ 2؍فروری (این ایس ایس)۔ تلگودیشم پارٹی کے صدر اور اپوزیشن لیڈر این چندرابابو نائیڈو 3 فروری کی صبح نئی دہلی روانہ ہوں گے جہاں توقع ہے کہ وہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست کی تقسیم کے خلاف اپنے نظریات کا اظہار کریں گے اور اگر ضروری ہو تو مابعد تقسیم علاقہ سیما۔ آندھرا کے ساتھ مساویانہ اِنصاف کی ضرورت پر ز

حیدرآباد۔ 2؍فروری (این ایس ایس)۔ تلگودیشم پارٹی کے صدر اور اپوزیشن لیڈر این چندرابابو نائیڈو 3 فروری کی صبح نئی دہلی روانہ ہوں گے جہاں توقع ہے کہ وہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست کی تقسیم کے خلاف اپنے نظریات کا اظہار کریں گے اور اگر ضروری ہو تو مابعد تقسیم علاقہ سیما۔ آندھرا کے ساتھ مساویانہ اِنصاف کی ضرورت پر زور دیں گے۔ تلگودیشم پارٹی کے ذرائع نے کہا ہے کہ صدر جمہوریہ سے ملاقات کے لئے وقت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ مسٹر نائیڈو کے اس دورہ کو اس لئے بھی اہمیت حاصل ہورہی ہے کہ تلنگانہ سے متعلق وزراء کے گروپ کا ایک اجلاس 4 فروری کو منعقد ہوگا جس میں علیحدہ ریاست کے بِل کو قطعیت دی جائے گی۔ اس دوران مسٹر نائیڈو دہلی میں مختلف قومی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گے اور مرکز میں کانگریس اور بی جے پی کے متبادل کے طور پر تیسرے محاذ کے قیام کے امکانات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT