Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرابابو نائیڈو کے دفتر میں صحافیوں پر مشتمل میڈیا جائزہ کمیٹی

چندرابابو نائیڈو کے دفتر میں صحافیوں پر مشتمل میڈیا جائزہ کمیٹی

حیدرآباد۔/13جنوری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اپنے دفتر میں صحافیوں پر مشتمل میڈیا جائزہ کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد میڈیا میں حکومت سے متعلق مثبت خبروں کی اشاعت کو یقینی بنانا ہے۔آج باقاعدہ طور پر احکامات جاری کردیئے گئے۔ آؤٹ سورسنگ کی بنیاد پر یہ ٹیم خدمات انجام دے گی۔ اس ٹیم میں دو جرنلسٹ، 23آبزرورس ڈاٹا ریکارڈ اور6 ڈاٹا انٹری آپریٹرس شامل ہوں گے۔ 2صحافیوں کیلئے ماہانہ 25 ہزار روپئے مشاہرہ کے علاوہ ای ایس آئی، ای پی ایف اور دیگر خدمات کے طور پر 9653 روپئے ادا کئے جائیں گے جبکہ آبزرورس ڈاٹا ریکارڈ کو 17ہزار مشاہرہ اور ای ایس آئی، ای پی ایف، سرویس ٹیکس کے طور پر 6564اور ڈاٹا انٹری آپریٹرس کو 9500 ماہانہ مشاہرہ اور دیگر خدمات کیلئے 3667روپئے ادا کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT