چندرابابو نے اے پی کی نئی اسمبلی کے ڈیزائن کو حتمی شکل دیدی

امراوتی 24 نومبر (یو این آئی) آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو نے ریاستی اسمبلی کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی۔قانون ساز اسمبلی کی عمارت سمجھا جاتا ہے کہ گجرات میں بنائے گئے سردار پٹیل کے مجسمہ سے بھی زائد اونچی ہوگی۔ ریاستی اسمبلی کی عمارت،ملک کی بلند ترین عمارت ہوگی ۔اس کا ڈیزائن فاسٹر+پارٹنرس نے تیار کیا ہے ۔اس کا بلوپرنٹ نائیڈ و کو پیش کیا گیا ہے ۔اس ماسٹر پلان میں قانون ساز اسمبلی ، ہائی کورٹ کامپلکس اور سکریٹریٹ کی عمارت شامل ہیں۔اسمبلی کی عمارت کی تعمیر امکان ہے کہ نومبر کے اواخر میں شروع ہوگی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT