Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرابابو کا جاپان میں پیانوسونک آفس کا دورہ

چندرابابو کا جاپان میں پیانوسونک آفس کا دورہ

حیدرآباد 25 نومبر (پی ٹی آئی) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے جو جاپان کے دورہ پر ہیں، آج الیکٹرانکس کی مقبول ترین کمپنی پیناسونک کا دورہ کیا اور ریاست میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اُنھوں نے یاد دلایا کہ متحدہ آندھراپردیش میں 1990 ء کے دہے میں بحیثیت چیف منسٹر اُنھوں نے معاشی اصلاحات کا دوسرا دور شروع کیا تھا۔ وہ نئی ریاست آندھراپردیش کو پھر ایک بار ترقی کی راہ پر لانا چاہتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ریاست کی تقسیم کے بعد آندھراپردیش بحران کا شکار ہے لیکن اِس صورتحال کو ہم نئے مواقع میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت سرمایہ کار دوست ہے اور کسی بھی مسئلہ کو حل کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT