Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرابابو کا سنگاپور کے وزیر اور تکنیکی ٹیم کے ہمراہ فضائی سروے

چندرابابو کا سنگاپور کے وزیر اور تکنیکی ٹیم کے ہمراہ فضائی سروے

وجئے واڑہ 13 جنوری (پی ٹی آئی) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو، سنگاپور کے وزیرداخلہ، کامرس و انڈسٹریز ایس ایشورن اور سنگاپور تکنیکی ماہرین کی ٹیم نے آج مجوزہ دارالحکومت کے مقام کا فضائی سروے کیا۔ اُنھوں نے وشاکھاپٹنم میں صنعتکاروں سے بھی تبادلہ خیال کیا اور خصوصی طیارے کے ذریعہ راست دارالحکومت کے مقام پہونچے۔ فضائی سروے کے بعد گناورم ایرپورٹ پر لینڈنگ کی اور یہاں مختلف وزراء و عہدیداروں نے اُن کا خیرمقدم کیا۔ سنگاپور کے وزیر نے دورہ پر اطمینان ظاہر کیا اور کہاکہ مختصر مدت میں عالمی معیار کا حامل دارالحکومت تعمیر کیا جائے گا۔ اِس موقع پر بعض مقامی تاجرین و صنعتکاروں نے بھی چیف منسٹر کو تجاویز پیش کی۔سنگاپور کے وزیر نے کہاکہ آندھراپردیش کا نیا دارالحکومت عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہوگا اور اِسے جلداز جلد تعمیر کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT