Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرابابو کو استعمال کرو اور پھینکو کی عادت : امباٹی رام بابو

چندرابابو کو استعمال کرو اور پھینکو کی عادت : امباٹی رام بابو

راجا مہندرا وارم 9 اکٹوبر (این ایس ایس) یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو کو ’’استعمال کرو اور پھیکو‘‘ کی عادت ہے۔ وائی ایس آر سی پی کے ترجمان امباٹی رام بابو نے کہاکہ چندرابابو نائیڈو نے جونیر این ٹی آر کی خدمات سے استفادہ کیا اور بعد میں انھیں دور کردیا۔ آج یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رام بابو نے کہاکہ چندرابابو نائیڈو کے فرزند اور تلگودیشم کے جنرل سکریٹری لوکیش کا انداز غیر دستوری فورس کی طرح ہے۔ انھوں نے ڈپٹی چیف منسٹر چنا راجپا کی بری طرح بے توقیری کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT