Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرابابو کیخلاف تحقیقات میں شدت

چندرابابو کیخلاف تحقیقات میں شدت

چیف منسٹر اے پی کو فون ٹیاپنگ کا ثبوت پیش کرنے کا مشورہ: سرینواس یادو

چیف منسٹر اے پی کو فون ٹیاپنگ کا ثبوت پیش کرنے کا مشورہ: سرینواس یادو
حیدرآباد 14 جون (سیاست نیوز) وزیر کمرشیل ٹیکس حکومت تلنگانہ مسٹر ٹی سرینواس یادو نے چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو کو ہدف ملامت بنایا اور سخت لہجہ میں کہاکہ مسٹر چندرابابو نائیڈو کے خلاف تحقیقاتی ایجنسیوں کی جانب سے تحقیقات میں تیزی پیدا کردی گئی ہے اور ان تحقیقات کی روشنی میں مسٹر این چندرابابو نائیڈو چیف منسٹر آندھراپردیش کی آئندہ ایک دو یوم میں کیا حالت ہونے والی ہے، وہ نہ صرف آپ تمام دیکھ سکتے ہیں بلکہ حالات خود بتائیں گے کیونکہ جمہوریت میں غلطی کرنے والوں کیلئے کوئی استثنیٰ نہیں رہے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ ملک کے ساتھ غداری کے کیس میں سینئر تلگودیشم قائد و سابق وزیر مسٹر سی کرشنا یادو سابق میں تین سال تک جیل کی سزا بھگت چکے ہیں اور کہاکہ اسی طرح اب چیف منسٹر آندھراپردیش کو کسی بھی قیمت پر جیل جانا پڑے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ ان کے فون کی ٹیاپنگ کرنے کے الزامات عائد کرنے کے علاوہ بعض دیگر الزامات عائد کرتے ہوئے چندرابابو نائیڈو نے مرکزی حکومت کو مکتوب روانہ کیا۔ وزیر کمرشیل ٹیکس نے کہاکہ مسٹر نائیڈو نوٹ کے عوض ووٹ معاملہ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اور وہ فی الوقت ان تمام واقعات کے باعث تناؤ کا شکار ہوچکے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT