Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرابابو کی 4 اکٹوبر کو سدارامیا سے ملاقات

چندرابابو کی 4 اکٹوبر کو سدارامیا سے ملاقات

تنگبھدرا دریائی پانی کی تقسیم پر تبادلہ خیال متوقع

تنگبھدرا دریائی پانی کی تقسیم پر تبادلہ خیال متوقع
حیدرآباد 28 اکٹوبر (پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو دریائی پانی کی تقسیم کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیلئے توقع ہے کہ 4 نومبر کو کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا سے 4 نومبر کو بنگلور میں ملاقات کریں گے۔ آندھراپردیش کے چیف منسٹر کے دفتر سے وابستہ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے آج یہاں کہاکہ مسٹر نائیڈو اِس موقع پر مسٹر سدارامیا سے یہ درخواست کریں گے کہ تنگبھدرا اعلیٰ سطحی کنال سے 32 فٹ ٹی ایم سی پانی آندھراپردیش کے استعمال کے لئے بچایا جائے کیونکہ اِس ریاست کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ مسٹر چندرابابو نائیڈو نے اپنے وزیر آبپاشی اور اِس محکمہ کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ آبپاشی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دریائے کرشنا میں فی الحال 78 ٹی ایم سی پانی کی کمی سے سری سیلم میں آج کی سطح آب 857 فٹ رہی۔ اس ذخیرہ آب میں مزید پانی جمع ہونے کے کوئی آثار نہ ہونے کے سبب حکومت آندھراپردیش بالخصوص رائلسیما میں آئندہ موسم گرما کے دوران پینے کے پانی کی سربراہی کے بارے میں گہری تشویش ہے۔

TOPPOPULARRECENT