Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرابابو کی 8 جون کو چیف منسٹر آندھراپردیش کی حیثیت سے حلف برداری

چندرابابو کی 8 جون کو چیف منسٹر آندھراپردیش کی حیثیت سے حلف برداری

وجئے واڑہ میں تقریب مقرر، تلنگانہ کے ایم ایل ایز و ایم ایل سیز بھی مدعو

وجئے واڑہ میں تقریب مقرر، تلنگانہ کے ایم ایل ایز و ایم ایل سیز بھی مدعو

حیدرآباد 25 مئی (سیاست نیوز) منقسم آندھراپردیش میں نئی حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے مسٹر این چندرابابو نائیڈو 8 جون کو حلف لیں گے۔ تلگودیشم پارٹی ذرائع نے اِس بات کی توثیق کردی ہے کہ مسٹر نائیڈو نے 8 جون کو بحیثیت چیف منسٹر اپنے عہدہ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وجئے واڑہ میں منعقد ہونے والی اِس تقریب میں مسٹر نائیڈو عوام کے درمیان اپنی نئی ذمہ داریوں کا حلف لیں گے اور ریاست کی ترقی کے جو وعدے کئے گئے ہیں اُن پر عمل آوری کو یقینی بنانے کا عہد کریں گے۔ تلگودیشم پارٹی کے بموجب مسٹر نائیڈو نے 8 جون کو چیف منسٹر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کا جائزہ لینے کا جو فیصلہ کیا ہے اُس سے قبل اُنھوں نے پارٹی سینئر قائدین کے علاوہ دیگر سے مشاورت بھی کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر نائیڈو نے وجئے واڑہ میں چیف منسٹر کے عہدہ کا حلف لینے کا قطعی فیصلہ کرلیا ہے اور 8 جون کو ہونے والی حلف برداری تقریب میں پارٹی کے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی و قانون ساز کونسل کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اِس تقریب میں ریاستی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کابینہ میں جن لوگوں کو شامل کیا جانا ہے، اُن قائدین کو بھی حلف دلوائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT