Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرابابو کے فرزند لوکیش 330کروڑ کے مالک

چندرابابو کے فرزند لوکیش 330کروڑ کے مالک

5 ماہ کے دوران دولت میں 23 گنا اضافہ
حیدرآباد۔/8مارچ، ( سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی جنرل سکریٹری اور چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کے فرزند نارا لوکیش کے اثاثہ جات کی قدر میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 23 گنا اضافہ ہوا ہے۔ نارا لوکیش جنہوں نے پیر کے دن ایم ایل سی نشست کیلئے اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کئے ہیں الیکشن اتھاریٹیز کو حلف نامہ پیش کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے اثاثہ جات کی جملہ قدر ہیرٹیج فوڈس میں حصص سے حاصل ہونے والی 273.84کروڑ اور 18کروڑ کی لاگت کے مقررہ اثاثہ جات اور آبائی جائیداد کی لاگت 38.58کروڑ کے علاوہ 6.27کروڑ کے قرضہ جات کے بشمول 330 کروڑ روپئے کے اثاثہ جات بتائے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو پیش کردہ لوکیش کے اثاثہ جات کی تفصیلات اور اس سے پہلے 19 اکٹوبر 2016کو برسر عام اعلان کردہ ان کے اثاثہ جات کی قدر میں بہت بڑا فرق پایا گیا ہے۔ وہ ہر سال اپنے خاندان کے اثاثہ جات کا شفاف اعلان کرنے کے حصہ کے طور پر بتایا تھا کہ ان کی جملہ دولت 14.50 کروڑ روپئے ہے جبکہ پانچ ماہ بعد انہوں نے الیکشن کمیشن کے سامنے داخل کردہ حلف نامہ میں اپنی دولت 330کروڑ بتائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT