Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابواور ارکان خاندان کو ختم کرنے ماؤسٹوں کی دھمکی

چندرا بابواور ارکان خاندان کو ختم کرنے ماؤسٹوں کی دھمکی

حیدرآباد۔/26اکٹوبر، ( سیاست نیوز) نکسلائیٹس نے حالیہ انکاؤنٹر کے خلاف انتقامی کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ آندھرا پردیش اور اڈیشہ کی سرحد پر انکاؤنٹر میںتقریباً 30نکسلائیٹس ہلاک ہوگئے جس پر ماویسٹوں نے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے خاندان کو خودکش بم دھماکے سے اُڑادینے اور دیگر سیاسی قائدین کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ ماویسٹ آندھرا پردیش کے ترجمان شیام نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دو دن قبل کی گئی کارروائی انکاؤنٹر نہیں تھی۔ غذا میں زہر ملا کر نکسلائیٹس کو ہلاک کرنے کے بعد انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اور اسے انکاؤنٹر کی شکل دے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ انکاؤنٹر نہیں بلکہ یکطرفہ کارروائی تھی۔ ماویسٹ اس کارروائی کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے۔ چیف منسٹر چندرا بابونائیڈو، ان کے فرزند لوکیش اور دیگر ارکان خاندان کو خودکش بم دھماکہ میں ہلاک کیا جائے گا۔ نکسلائیٹس کے ترجمان نے کہا کہ 15سال قبل چندرا بابو نائیڈو حملہ میں بچ گئے تھے لیکن اس بار وہ اور ان کا خاندان محفوظ نہیں رہے گا۔ فوج اور پولیس کے حفاظتی دستے بھی چندرا بابو نائیڈو کو بچا نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے ماویسٹوں کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک کرنے سے ضرور دھکا پہنچا لیکن ماویسٹ پھر سرگرم ہوجائیں گے۔ انہوں نے پولیس تحویل میں موجود تمام نکسلائیٹس کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حق و انصاف کی جنگ لڑنے والوں کو ملک کے غدار کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ جمہوریت کے نام پر قتل کرکے اسے انکاؤنٹرکا نام دیا جارہا ہے۔

دوسری طرف بیرونی ممالک کے سرمایہ کاروں کا سرخ قالین پر استقبال ہورہا ہے۔
غیر قانونی طور پر دولت جمع کرنے والے ارکان اسمبلی و پارلیمنٹ کو تو مکمل چھوٹ دی گئی ہے جبکہ ماویسٹوں کو  واضح رہے کہ یکم اکٹوبر 2003کو تروپتی میں ماویسٹوں نے چندرا بابو نائیڈو پر حملہ کیا تھا جس میں وہ بچ گئے۔ چند دن قبل ہی عدلیہ نے قصورواروں کو سزا سنائی۔

TOPPOPULARRECENT