Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو اور نریندر مودی کی قیادت ضروری

چندرا بابو اور نریندر مودی کی قیادت ضروری

تلگودیشم سے مستعفی ہونے کی اطلاعات کی تردید، ای دیاکر راؤ

تلگودیشم سے مستعفی ہونے کی اطلاعات کی تردید، ای دیاکر راؤ

حیدرآباد ۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) سینئر تلگودیشم پارٹی قائد علاقہ تلنگانہ مسٹر ای دیاکر راؤ نے واضح طور پر کہا کہ ریاست کیلئے صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو اور ملک کیلئے چیف منسٹر گجرات مسٹر نریندر مودی کی قیادت بہت ضروری ہے، جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے تلنگانہ اور آندھراپردیش ریاستوں میں تلگودیشم کو مضبوط و مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر مسٹر نریندر مودی جو بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار ہیں، ان کی قیادت کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئے۔ انہوں نے تلگودیشم پارٹی سے ان کے بہت جلد مستعفی ہونے سے متعلق اطلاعات کو مسترد کردیا اور کہا کہ اس طرح کی تمام اطلاعات غلط و بے بنیاد ہیں اور وہ تلگودیشم پارٹی کو نہیں چھوڑیں گے۔

آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر ای دیاکر راؤ نے یہ بات کہی اور بتایا کہ صدر تلگودیشم پارٹی کے بعض اقدامات سے وہ ضرور ناخوش تھے لیکن آج جب ان سے ملاقات کی گئی تو مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے تفصیلات سے واقف کروایا جس کے نتیجہ میں ان کی ناراضگی و ناخوشی نہ صرف ختم ہوئی بلکہ ان میں ایک نئی ہمت پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کی نئی کمیٹی جب بھی وہ تشکیل دیں گے اور یہ کمیٹی خواہ کیسی بھی ہو وہ پارٹی فیصلہ کے پابند رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلگودیشم پارٹی کا موقف کافی مضبوط و مستحکم ہے۔ بالخصوص سیما۔ آندھرا کے ساتھ ساتھ علاقہ تلنگانہ میں بھی عوام نے تلگودیشم پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے اقتدار سونپنے کا تہیہ کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT