Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو اور وینکیا نائیڈو ٹی آر ایس حکومت کے خواہاں

چندرا بابو اور وینکیا نائیڈو ٹی آر ایس حکومت کے خواہاں

باجی ریڈی گوردھن ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت ، کے سی آر سے ملاقات

باجی ریڈی گوردھن ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت ، کے سی آر سے ملاقات
حیدرآباد۔/4اپریل، ( سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائد باجی ریڈی گوردھن نے آج ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے تلنگانہ بھون پہنچ کر ٹی آر ایس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ کے چندر شیکھر راؤ نے ان کا استقبال کرتے ہوئے تلنگانہ جدوجہد میں گوردھن کے رول کی ستائش کی۔ کے سی آر نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی جانب سے مخالف تلنگانہ موقف اختیار کرنے پر سب سے پہلے استعفی دینے والوں میں کونڈہ سریکھا اور باجی ریڈی گوردھن شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹی آر ایس انہیں نظام آباد ( اربن ) اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنائے گی۔ سابق میں وہ حلقہ اسمبلی بانسواڑہ سے منتخب ہوچکے ہیں۔ کے سی آر نے کہا کہ نظام آباد ضلع جو ہر اعتبار سے ترقی یافتہ تھا اور زراعت کے شعبہ میں وہ خود مکتفی تھا لیکن آج وہ خشک سالی سے متاثرہ علاقہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی تقسیم کے بعد بھی سیما آندھرا سے تنازعات ابھی ختم نہیں ہوئے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے دھوکہ میں نہ آئیں۔ جس پارٹی نے تلنگانہ کیلئے جدوجہد کی اسی پارٹی کی حکومت ہونی چاہیئے۔ کے سی آر نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو اور وینکیا نائیڈو مل کر ٹی آر ایس حکومت کے قیام کو روکنے کی سازش کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT