Thursday , January 17 2019

چندرا بابو سے مفاہمت، کانگریس کی قسمت پر ’’چندرا گہن ‘‘: روجا

گنٹور ۔/12 ڈسمبر، ( این ایس ایس ) وائی ایس آر کانگریس کی ترجمان روجا نے تلنگانہ انتخابات میں آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی دخل اندازی کی مذمت کی۔ تلگو اداکارہ اور ناگری کی وائی ایس آر کانگریس رکن اسمبلی روجا نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ چندرا بابو سے ناپاک گٹھ جوڑ کی کانگریس کو بھاری قیمت چکانی پڑی کیونکہ تلنگانہ میں کانگریس کی قسمت پر چندرا گراہن ( چاند گہن ) لگ گیا۔ روجا نے کہا کہ چندرا بابو نے تلنگانہ کے ووٹرس سے کہا تھا کہ دیگر جماعتوں سے انحراف کرنے والوں کو شکست دیں اور سوال کیا کہ کیا چندرا بابو نائیڈو آندھرا پردیش میں ایسا ہی کرسکیں گے۔ روجا نے کہا کہ لگڑا پاٹی راجگوپال نے چندرا بابو کی ایماء پر عوام کو گمراہ کرنے شکونی کا ناکام کردار ادا کیا لیکن ان کی سازش بے نقاب ہوگئی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT