Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو اور لوکیش پر کویتا کے تبصروں کی مذمت

چندرا بابو نائیڈو اور لوکیش پر کویتا کے تبصروں کی مذمت

کے سی آر اور ارکان خاندان پر دولت بٹورنے کا الزام ، سیتا اکا کا بیان
حیدرآباد۔ 23 اکتوبر (این ایس ایس) تلگو دیشم لیڈر اور سابق رکن اسمبلی سیتا اکا نے آج ٹی آر ایس کے سربراہ اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ان کے ارکان خاندان پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں نے علیحدہ ریاست کے قیام سے قبل تحریک کے نام پر اور پھر تلنگانہ کے قیام کے بعد غیرقانونی طریقہ سے خوب مال بٹورا ہے۔ سیتا اکا نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ تلنگانہ تحریک کے نام پر ٹی آر ایس قائدین نے خوب دولت کمائی اور پھر تلنگانہ نے کہا کہ کلواکنٹلہ چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر بن کر عوامی دولت لوٹ رہے ہیں۔ سیتا اکا نے کھمم میں تلگو دیشم کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کے دوران ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کلواکنٹلہ کویتا کے ان تبصروں کی مذمت کی جن میں انہوں نے آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو اور ان کے فرزند و جنرل سیکریٹری تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے اثاثوں کے انکشاف کے بارے میں کے تھے اور کہا تھا کہ ان دونوں کو چاہئے کہ انہیں عوام میں اپنے اثاثوں کا انکشاف کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ محکمہ انکم ٹیکس میں بروقت ٹیکس ادا کریں۔ سیتا اکا نے کہا کہ کسی دوسرے لیڈر نے 60 سال کے دوران اس قدر دولت نہیں بٹورا، جتنی آج کے سی آر خاندان بٹور رہا ہے۔ سیتا اکا نے پیش قیاسی کی کہ آئندہ ماہ انتخابات میں ٹی آر ایس کو اس کی عوام دشمن پالیسیوں پر ووٹرس ایک سبق سکھائیں گے۔ تلگو دیشم کی خاتون لیڈر دراصل کے کویتا پر اس لئے اپنی برہمی کا اظہار کررہی تھیں کہ انہوں (کویتا) نے نارا لوکیش پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ (لوکیش) نے تلنگانہ کو ریاست بنانے کی مخالفت کی تھی، انہیں نئے اضلاع کے بارے میں معلومات نہیں ہیں اور تلنگانہ کے مسائل میں الجھنے کے بجائے انہیں (لوکیش کو) چاہئے کہ وہ خود کو آندھرا پردیش کی ترقی کی کوششوں تک محدود رکھیں۔

TOPPOPULARRECENT