Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو آج اننت پور میں سالگرہ تقریب منائیں گے

چندرا بابو نائیڈو آج اننت پور میں سالگرہ تقریب منائیں گے

حیدرآباد 19 اپریل ( آئی این این ) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو پیر کو اننت پور میں اپنی سالگرہ منائیں گے ۔ چیف منسٹر پیر کو ایک خصوصی طیارہ سے پٹاپرتی روانہ ہونگے اور مقامی تلگودیشم قائدین کی جانب سے منعقد کی جانے والی سالگرہ تقاریب میںشرکت کرینگے ۔ وہ کیک بھی کاٹیں گے ۔ اس کے بعد وہ ستیہ سائی بابا کی سمادھی پر حاضری دینگے ۔ بعد ازاں وہ اننت پور ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT