Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو ‘ این ڈی اے سے علیحدہ ہوجائیں : کے وی پی

چندرا بابو نائیڈو ‘ این ڈی اے سے علیحدہ ہوجائیں : کے وی پی

حیدرآباد 30 جولائی ( آئی این این ) کانگریس کے رکن راجیہ سبھا کے وی پی رامچندر راؤ نے آج چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی تلگودیشم پارٹی کو این ڈی اے سے علیحدہ کرلیں۔ کے وی پی رامچندر راؤ نے آندھرا پردیش کو خصوصی زمرہ کا موقف دینے خانگی رکن بل راجیہ سبھا میں پیش کیا تھا جو کامیاب نہیں ہوسکا ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کا این ڈی اے اتحاد میں رہنا ریاست کیلئے کوئی فائدہ بخش نہیں ہے اس لئے انہیں اس اتحاد سے علیحدگی اختیار کرلینی چاہئے ۔ انہوں نے بی جے پی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے وعدوںکو پورا نہیں کیا ہے ۔ کے وی پی رامچندر راؤ نے خبردار کیا کہ اگر تلگودیشم اور بی جے پی اپنے وعدوں کا پاس نہیں رکھیں گے تو آندھرا پردیش کے عوام دونوں ہی جماعتوں کو سبق سکھائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT