چندرا بابو نائیڈو بی سیز کو گمراہ کررہے ہیں : ہنمنت راؤ

حیدرآباد ۔ 3 مئی (آئی این این) رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو پر پسماندہ طبقات کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو بی سی ووٹرس کو لبھانے آر کرشنیا جیسے قائدین پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔ وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ صرف کانگریس ہی ملک میں سماجی انصاف کو یقینی بنا سکتی ہے جبکہ کانگری

حیدرآباد ۔ 3 مئی (آئی این این) رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو پر پسماندہ طبقات کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو بی سی ووٹرس کو لبھانے آر کرشنیا جیسے قائدین پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔ وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ صرف کانگریس ہی ملک میں سماجی انصاف کو یقینی بنا سکتی ہے جبکہ کانگریس نے آندھراپردیش بی سنجیویا، مہاراشٹرا میں اے آر انتولے، آسام میں سید انور تیمور، راجستھان میں اشوک گہلوٹ، کرناٹک میں بنگارپا، ویرپا موئیلی، دھرم سنگھ اور اترپردیش، بہار اور دیگر ریاستوں میں درجنوں بی سی، کمزور طبقات کے قائدین دیئے۔ انہوں نے چندرا بابو سے کہا کہ وہ اس بات کا اعلان کریں کہ ان کے دورحکومت میں انہوں نے بی سی طبقات کیلئے کیا کیا۔

TOPPOPULARRECENT