Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو تلگو دیشم کو قومی پارٹی موقف کے خواہاں

چندرا بابو نائیڈو تلگو دیشم کو قومی پارٹی موقف کے خواہاں

پارٹی کو دوسری ریاستوں میں وسعت دینے کی خواہش ، جنرل باڈی اجلاس سے چیف منسٹر کا خطاب

پارٹی کو دوسری ریاستوں میں وسعت دینے کی خواہش ، جنرل باڈی اجلاس سے چیف منسٹر کا خطاب
وجئے واڑہ ۔ 20 ۔ نومبر : ( پی ٹی آئی ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ وہ تلگو دیشم پارٹی کو دوسری ریاستوں میں وسعت دینا چاہتے ہیں تاکہ پارٹی ایک قومی پارٹی بن جائے ۔ یہاں پارٹی کی جنرل باڈی میٹنگ کا افتتاح کرنے کے بعد چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی آندھرا پردیش اور تلنگانہ دونوں ریاستوں میں اچھا مقام رکھتی ہے لیکن اب اسے دوسری ریاستوں میں وسعت دینی ہوگی تاکہ نیشنل پارٹی کا موقف حاصل ہوسکے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ کے بعض افراد اس علاقہ میں تلگو دیشم پارٹی کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں حیدرآباد کے عوام نے تلگو دیشم اور بی جے پی کے حق میں اچھا فیصلہ دیا ہے اور دونوں کے اتحاد سے ارکان اسمبلی کو منتخب کیا اور یہ بات تلنگانہ میں جو حکمران ہیں انہیں ہضم نہیں ہو پارہی ہے ۔ تلگو دیشم پارٹی سربراہ نے کہا کہ ان کی حکومت آندھرا پردیش کی تمام شعبوں میں ترقی اور تلگو عوام کی فلاح و بہبود پر بھر پور توجہ دے رہی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کے سلسلہ میں حکومت آندھرا پردیش نے کسانوں کے 1.5 لاکھ روپئے تک قرض معاف کرنے کا اعلان کیا اور ویمن سیلف ہیلپ گروپس کو قرض ریلیف فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ یہ تیقن دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سرخ صندل ، شراب اور ریت مافیا کو چھوڑا نہیں جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سرخ صندل کے ہراج کو جلد ہی شروع کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT