Wednesday , May 23 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو تلگو رائے دہندوں کو گمراہ کرنے میں ناکام

چندرا بابو نائیڈو تلگو رائے دہندوں کو گمراہ کرنے میں ناکام

کرناٹک میں بی جے پی کی کامیابی پر رام مادھو کا بیان
بنگلورو15مئی(سیاست نیوز)بی جے پی کے سینئر لیڈر رام مادھو نے الزام لگایا ہے کہ ان کی پارٹی کی سابق حلیف تلگودیشم پارٹی کے صدر و آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو نے کرناٹک کے تلگو رائے دہندوں کو بی جے پی کی حمایت سے روکنے کی کافی کوشش کی ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کے حیدرآباد کرناٹک خطہ میں جہاں لوگوں کی اکثریت تلگو زبان بولنے والوں کی ہے ، میں بی جے پی کی نشستوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے چندرابابونائیڈو کی سیاست کو مستردکردیا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ اس علاقہ میں بی جے پی کی چھ نشستیں تھیں جو اب 20سے زائد ہوگئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی نے ، جنوب کی سمت مارچ شروع کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT