Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو دادا بن گئے

چندرا بابو نائیڈو دادا بن گئے

حیدرآباد ۔ /21 مارچ (سیاست نیوز) صدرتلگودیشم و چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو ’’دادا‘‘ اور فلم اسٹار بالا کرشنا ’’نانا‘‘ بن گئے ہیں جس کا این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں تلگودیشم قائدین نے مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے جشن منایا ۔ تلگو سال نو اُگادی آنجہانی این ٹی آر خاندان کیلئے باعث مسرت ثابت ہوا ہے ۔ لوکیش کی شریک حیات برہمنی نے آج مادھا پورکے ایک خانگی ہاسپٹل میں لڑکے کو جنم دیا ہے ۔
جس کے ساتھ ہی صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو ’’دادا‘‘ اور فلم اسٹار سے سیاستداں بن جانے والے تلگودیشم کے رکن اسمبلی بالا کرشنا ’’نانا‘‘ بن گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT