Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو سے استعفیٰ کا مطالبہ: پی گوردھن ریڈی

چندرا بابو نائیڈو سے استعفیٰ کا مطالبہ: پی گوردھن ریڈی

حیدرآباد ۔ /20 جولائی (آئی این این ) رکن راجیہ سبھا پی گوردھن ریڈی نے کسانوں کے قرضہ جات کو معاف کرنے میں حکومت کی ناکامی کے باعث چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے گوردھن ریڈی نے اس بات کیلئے چندرا بابو نائیڈو کے رویہ کی مذمت کی کہ وہ کسانوں کے قرض معاف کرنے کے انتخابی وعدہ سے مکر رہے ہیں ۔ انہوں نے پوچھا کہ آیا چندرا بابو نائیڈو انتخابات سے قبل اس بات سے واقف نہیں تھے کہ کسانوں کے قرضہ جات کو معاف کرنا بہت مشکل کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کا مطالبہ کررہے ہیں کہ چیف منسٹر کسانوں، ڈاکٹرا گروپس اور بنکروں کے قرضہ جات کو فوری معاف کردیں۔

TOPPOPULARRECENT