Saturday , December 15 2018

چندرا بابو نائیڈو سے پون کلیان کی ملاقات

حیدرآباد ۔ یکم مارچ (سیاست نیوز)تلگو اداکار اور جنا سینا پارٹی کے بانی پون کلیان نے آج چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی ۔ پون کلیان نے گذشتہ سال انتخابات کے دوران آندھرا پردیش میں تلگودیشم اور بی جے پی اتحاد کی کامیابی کیلئے مہم چلائی تھی۔ ان دونوں کی یہ ملاقات زائد از ایک گھنٹہ رہی۔ مرکزی بجٹ پر چندرا بابو نائیڈو کے اظہار تشویش کے پس منظر میں اس ملاقات کو اہمیت دی جارہی ہے ۔ نائیڈو نے شکایت کی ہے کہ مرکزی حکومت نے آندھرا پردیش ری آرگنائزیشن قانون میں کئے گئے وعدوں کو فراموش کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نائیڈو نے پون کلیان سے اس خصوص میں بات چیت کرتے ہوئے مرکز پر دبائو ڈالنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT